چارہ گھوٹالے سے متعلق پٹیشن مسترد،کافی ثبو ت نہیں،عرضی شہرت کیلئے داخل کی گئی:عدالت
پٹنہ، 12؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ سے منگل کو سی ایم نتیش کمار اور شیوانند تیواری کو بڑی راحت ملی ہے۔سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ چارہ گھوٹالے میں نتیش اور شیوانند کے خلاف کوئی کافی ثبوت نہیں ہے۔یہ عرضی پبلسٹی اسٹنٹ کیلئے داخل کی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں متھلیش کمار سنگھ نے رانچی ہائی کورٹ کے فیصلے کو لے کر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔رانچی ہائی کورٹ نے بھی متھلیش کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔22دسمبر 2012کو چارہ گھوٹالہ میں نتیش کمار اور شیوانند تیواری کو ملزم بنائے جانے سے متعلق عرضی رانچی کے خصوصی جج سیتارام پرساد کی عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ساتھ ہی دوبارہ جانچ کی مانگ کوبھی نامنظور کر دیا تھا۔کورٹ نے کہا تھا کہ گواہی کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں آیا ہے، جو ثابت کرے کہ گھوٹالے میں نتیش و شیوانند ملوث ہوئے تھے۔دوبارہ جانچ بھی ممکن نہیں ہے، کیونکہ اس کیس میں الزام ، گواہی اور ملزمان کا بیان درج کیاجا چکا ہے۔درخواست گزار متھلیش کمار سنگھ نے دونوں کو ملزم بنائے جانے کو لے کر سی بی آئی کورٹ میں ستمبر کے مہینے میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست کے ذریعے سے انہوں نے چارہ گھوٹالہ کا پیسہ نتیش و شیوانند کو ملنے کی بات کورٹ کو بتائی تھی۔